انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹرسٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پورکو 0-2گول سے ہرا دیا

image

لندن۔15مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کی ٹیم نےانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کوبا آسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔یہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کی ای ایل پی میں 27 ویں فتح ہے۔ ایرلنگ ہالینڈنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان میچ کے پہلے ہاف تک مقابلہ دفاعی رہااور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پہلے ہاف پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم پہلے ہاف کے بعد دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ نے میچ کے 51 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی ۔ میچ کے آخری لمحات نے ایرلنگ ہالینڈ نے ملنے والی پنالٹی کک کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر دیا اور مقابلہ 0-2 کر دیاجو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ، یوں یوں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کی ٹیم کو بآسانی 0-2 سے ہرا دیا۔

یہ مانچسٹرسٹی کی انگلش پریمیئر لیگ میں 27 ویں فتح ہے اور دفاعی چیمپئنز نے ایک مرتبہ پھر 88 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آرسنل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.