پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید

image

اسلام آباد/استنبول۔27اپریل (اے پی پی):سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے استنبول میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تین روزہ کانفرنس کاافتتاح ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان نے کیا جس میں 80 ممالک کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین، جو کہ 12 رکنی ایگزیکٹو بورڈ آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین اینڈ القدس کے رکن بھی ہیں، نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں

کیونکہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی سب سے پہلے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی واضح کی تھی۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اسے جدید تاریخ میں پہلی براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نسل کشی قرار دیا۔

مشاہد حسین نے مشاہد نے فوری جنگ بندی اور یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطین کے قیام کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد میں سینیٹر مشتاق احمد، ایم این ایز شہریار مہر، چوہدری شہباز اور جنید اکبر شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے صدر اردگان اور ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر نعمان قرطولموس سے بھی ملاقات کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.