پیرس میں لڑائی کے بعد طلبہ کا غزہ جنگ کے خلاف احتجاج ختم، نیویارک میں جاری رکھنے کا اعلان

image

پیرس۔27اپریل (اے پی پی):فرانس اور امریکا میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں کے درمیان گلی محلوں میں جھگڑے پھوٹ پڑے جس کے بعد فلسطین کے حامی طلبہ نے احتجاج ختم کر دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرس کی مشہور یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل سٹڈیز یا سائنسز پو کی انتظامیہ نے غزہ کی صورت حال پر امریکی یونیورسٹیوں میں بڑھتے مظاہروں کے اثرات سے پیرس کو دور رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

فلسطین کے حامی طلبہ کی جانب سے ڈیڑھ صدی پرانی یونیورسٹی میں کئی روز تک دھرنا دیا گیا اور کچھ طلبہ نے یونیورسٹی کے داخلی دروازوں کو بھی بند کیا اور کھلے مقامات پر خیمے لگا کر دھرنا دیا گیا۔گزشتہ روز صورتحال میں تبدیلی اس وقت دیکھنے کو ملی جب 50 کے قریب اسرائیل کے حامی طلبہ وہاں پہنچے اور دوسرے طلبہ کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا جس پر پولیس بھی حرکت میں آئی۔

واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے کہاکہ فلسطین کے حامی سٹوڈنٹس نے اس شرط کے ساتھ احتجاج ختم کر دیا کہ ادارے کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ’اندرونی مباحثہ‘ کروایا جائے۔اسی طرح یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

سائنس پو یونیورسٹی نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ ڈگری کا مشترکہ پروگرام رکھتی ہے جبکہ امریکہ کی یونیورسٹی کے احتجاج میں متعدد فرانسیسی طلبہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.