زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

image

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار زوہاب خان نے اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

معروف اداکار زوہاب خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا وہ مکمل طور پر اپنے کیریئر پر توجہ دیئے ہوئے ہیں اور ان کے کچھ اہداف ہیں جس کی وجہ سے وہ فوری شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ میرا 3 سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ کچھ اہداف ہیں جنہیں پورا کرنا ہے لیکن اگر یہ اہداف اگلے ماہ ہی حاصل ہو گئے تو وہ جلد شادی کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے اپنی زندگی کے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا

زوہاب خان نے کہا کہ میں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور وانیہ ندیم بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔ وہ تو آج ہی مجھ سے شادی کرلیں لیکن میں نے اُنہیں فی الحال کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ زوہاب خان کی ہونے والی دلہنیا وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاکر ہیں جبکہ اُنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.