فواد چوہدری تیسری مرتبہ اسلام آباد سے گرفتار، اسد قیصر اڈیالہ جیل منتقل

image

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو تیسری مرتبہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد سے ان کے بھائی فیصل چوہدری کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بھائی فراز چوہدری نے کہا ہے کہ ’فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ نہیں معلوم۔‘

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ ہبہ فواد چوہدری نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل مئی میں فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر اسلام آباد کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں کچھ رہنماؤں کو رہا بھی کیا گیا۔

جمعے کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔  

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختونخوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے اسد قیصر کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’کے پی پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نہ لگے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.