بلوچستان کے صحافی اور ادیب عابد میر ’اسلام آباد سے لاپتا‘

image
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے معروف لکھاری اور ادیب عابد میر اسلام آباد سے لاپتا ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو عابد میر کے بھائی خالد حسین نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔

عابد حسین صحافتی اور ادبی حلقوں میں عابد میر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد سے ہے اور وہ کوئٹہ کے گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج سریاب میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔

عابد میر کے بھائی خالد حسین نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کے بھائی نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ اس لیے اسلام آباد میں مقیم تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’عابد میر بدھ کی شام چھ بجے سے لاپتا ہیں۔ آخری بار عابد کی بات ان کی اہلیہ سے شام چھ بج کر 22 منٹ پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اہل خانہ سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔‘

’کچھ دوستوں کے مطابق عابد میر کا موبائل نمبر رات نو بجے تک رسائی میں تھا لیکن وہ کال وصول نہیں کر رہے تھے۔‘

خالد حسین نے بتایا کہ ’آخری بار کے رابطے کے مطابق عابد میر اسلام آباد کے علاقے جی 11مرکز میں تھے جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔ ہم نے اسلام آباد کے پولیس تھانہ رمنا میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے ۔‘

اہل خانہ کے مطابق عابد میر ان دنوں آن لائن میگزین ’لوک سجاگ‘ کے بلوچستان کے ریجنل ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔‘

HRCP is concerned to learn that Baloch writer @AbidMir81 has been missing since yesterday, after leaving his home in Islamabad on an errand. His family say they are unable to reach him. We urge the @ICT_Police to investigate immediately and ensure that Mr Mir is recovered safely.

— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) March 9, 2023

وہ بلوچستان کے آن لائن صحافتی ادارے ’حال احوال‘ کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ عابد میر مختلف اخبارات میں کالم بھی لگتے رہے جبکہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلوچستان کے مسائل پر کھل کر حکومت کو تنقید کرتے رہے ہیں۔

عابد میر کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر صحافیوں ،ادیبوں اور دیگر صارفین نے عابد میر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.