امریکا ایران معاہدے سے متعلق جلد مثبت پیش رفت متوقع، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں مثبت پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کا حل جلد نکل آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیان صلح ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوقع معاہدے کے سلسلے میں پاکستان بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر داخلہ نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مستحکم رکھا ہے۔ ان کے بقول اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو پیٹرول کی قیمت میں ایک ہی وقت میں ڈھائی سو روپے تک اضافہ ہو سکتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US