کارکنوں کی ترسیلات زر میں سال بہ سال 16.5 فیصد اور ماہ بہ ماہ 12.6 فیصد اضافہ

image

اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی اپنے خاندانوں کو بھیجے جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔

نمو کے لحاظ سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں سال بسال 16.5 فیصد اور ماہ بماہ 12.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر موصول شدہ ترسیلات زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 10.6 فیصد اضافہ ہے، جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 17.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

دسمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (813.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (726.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (559.7 ملین ڈالر) اور امریکا (301.7ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US