دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وتیرہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

image

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا گہرا تاریخی تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو قوم علم اور قلم کو چھوڑ دیتی ہے وہاں انتشار اور فساد جنم لیتا ہے، جبکہ عزت و طاقت محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وتیرہ ہے، اور ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ ڈٹ کر للکار کر جواب دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے بتایا کہ معرکۂ حق میں اللہ کی مدد سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور عوام کی سوچ میں وسعت پیدا کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US