OPPO A57 کا خوبصورت ڈیزائن اور منفرد خصوصیات

Oppo کے نئے موبائل فون OPPO A57 اپنی منفرد خصوصیات اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت صارفین کے دل جیت لیے ہیں- حال ہی میں پاکستان میں متعارف کروائے جانے والے اس موبائل فون کی قیمت 24899 روپے مقرر کی گئی ہے-

Oppo اپنے موبائل فون کیمرے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- اور یہی خصوصیت Oppo نے اپنے اس نئے موبائل فون OPPO A57 میں بھی برقرار رکھی ہے- اس موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا حامل ہے- اس کے علاوہ اس فون میں 3 جی بی ریم٬ 32 جی بی روم اور Octa core پروسیسر بھی نصب ہیں-
 


اس ڈیوائس کا باکس کھولنے پر آپ کو موبائل فون کے علاوہ ایک سیلیکون بیک کور٬ ائیر فونز٬ مائیکرو یو ایس بی ڈیٹا کیبل اور موبائل کو تیز رفتاری سے چارچ کرنے والا ایک چارجر بھی حاصل ہوگا-

اس موبائل فون کی اسکرین کا سائز 5.2 انچ ہے جبکہ اس کا عقبی حصہ مکمل طور پر سنہرے رنگ کا حامل ہے- OPPO کے اس موبائل فون کی ظاہری شکل Oppo F1 اور F1s کی مانند ہے-
Total Views: 5243

Reviews & Comments