امریکی دلہن شادی کرنے پاکستان کیوں آئی؟ اسلام قبول کرنے اور پولو کھلاڑی سے شادی کی خوبصورت ویڈیو! دیکھیں

image

"مجھے ان کا اخلاق بہت اچھا لگا اس کے علاوہ چترال کے کلچر نے بہت متاثر کیا. میں پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن جو حسن چترال کے کلچر میں دیکھا وہ کہیں اور نہیں ملا"

یہ کہنا ہے 31 برس کی کلیرا سٹیفن کا جن کا تعلق امریکا سے ہے. گزشتہ دنوں کلیرا نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے پولو کھلاڑی انور علی سے شادی کر لی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں. دیکھیں

انور علی اور کلیرا کی شادی کی تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں دولہے کے گھر والے بھی موجود تھے. میڈیا کے دعوے کے مطابق کلیرا نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں کا نکاح ہوا.

انور علی کا تعلق چترال کے علاقے بنی سے ہے. وہ نہ صرف پولو کے معروف کھلاڑی ہیں بلکہ کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔

انور علی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کلیرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھی اور بنی میں ہمارے ہوٹل میں ٹھہری تھیں. اگرچہ پہلے وہ چند دن ٹہرنا چاہتی تھیں مگر چترال ان کو اتنا پسند آیا کہ وہ 6 مہینہ وہیں رہیں.

You May Also Like :
مزید