بچی کی پیدائش پر رقص کی محفل یہ کچھ اور ہی ۔۔ زارا نور عباس کی بیٹی کی آمد پر ڈانس کی ویڈیو، صارفین کی شدید تنقید

image

زارا نور عباس اور اسد صدیقی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شادی کو ابھی کچھ سال ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کے تمام اتار چڑھاؤ کو ایک ساتھ خوبصورتی سے دیکھا ہے۔

رواں سال مارچ میں زارا اور اسد نے اپنی زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت یعنی ان کی بیٹی، نور جہاں کا اس دنیا میں خیرمقدم کیا۔ دونوں نے یہ خوشی کی خبر ایک ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، اور اب وہ یہ خوشی اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔

زارا نور عباس اور اسد صدیقی اس وقت اپنی ننھی پری نور جہاں کے ساتھ لاہور میں ہیں اور انہوں نے بیٹی کی آمد پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا، جس کا نام "جشنِ نور جہاں" رکھا۔

پارٹی میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست مدعو تھے، جہاں انہوں نے خوب گانا بجانا اور رقص کیا۔ تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔

اس ویڈیو میں زارا نور عباس کو پارٹی میں بیٹی کی پیدائش پر رقص کرتے دیکھا گیا، جو کہ صارفین کو بلکل ناگوار گزرا اور انہوں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کھل کر سوشل میڈیا پر کیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ، بچی کی پیدائش پر رقص کی محفل یہ کچھ اور طرح کے لوگوں کی نشانی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، 'بچہ پیدا ہونے پر شکرادا کرنے کے بجائے یہ ناچ رہی ہیں'۔ دوسرے نے لکھا، 'یہ تو پوری انڈین بن گئی ہے ہر چیز میں ناچنا گانا'۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ، 'بچی کی پیدائش کے ساتھ ہی اسکے کانوں میں گانوں اور گھنگھروں کی آواز شریفوں کے یہاں نہیں ہوتا'۔

You May Also Like :
مزید