بابا میں آپ کو شہزادہ بنا رہی ہوں۔۔ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی نے باپ کا میک اپ کردیا! باپ بیٹی کی محبت بھری ویڈیو وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی کی خوبصورت ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں عروہ کو اپنے والد شاہد آفریدی کو میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. 47 سالہ کرکٹر اپنی بیٹی کے ساتھ پیاری سی گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

"آپ نے مجھے لپ اسٹک لگائی اور اب کیا کر رہی ہیں ؟" شاہد آفریدی نے سوال کیا جس پر عروہ نے جواب دیا کہ "بابا میں آپ پر بلش آن لگا رہی ہوں"

اس کے بعد عروہ کہتی ہیں "پاپا، اگر آپ اپنا چہرہ دھویا تو میں ناراض ہو جاؤں گی۔"

میک اوور کے دوران عروہ نے سابق کپتان سے کہا کہ "وہ ان پر میک اپ لگا رہی ہیں تاکہ وہ دوسروں کو ڈرا سکے"۔

جب شاہد آفریدی نے پوچھا کہ وہ کیوں سب کو ڈرانا چاہتی ہیں تو عروہ نے معصومیت سے جواب دیا، "میں چاہتی ہوں کہ آپ شہزادے کی طرح نظر آئیں۔"

شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ "میری شہزادی تو آپ ہیں"

اس ویڈیو نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، شائقین شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی کے درمیان محبت بھرے بندھن کی تعریف کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید