معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اپنی ممکنہ دوسری شادی کی خوشخبری سنائی ہے. دیکھیں ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر جویریہ کا ہاتھ ایک شخص کے ہاتھ میں ہے. ساتھ ہی خوبصورت انگوٹھی بھی موجود ہے جس سے منگنی یا شادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے. ویڈیو کے کیپشن میں "نئی شروعات" لکھا گیا ہے جس کے بعد مداحوں اور سلیبریٹیز کی جانب سے جویریہ کو مبارکباد دی جارہی ہے.
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی اداکار شمعون عباسی سے پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ایک سال بعد ان کی بیٹی انزیلا عباسی کی پیدائش ہوئی۔ تاہم، وہ 2009 میں الگ ہو گئے، جویریہ نے انزیلا کی پرورش کی اور ایک سال پہلے 2023 میں وہ بیٹی کی شادیبکھ فرض سے سبکدوش ہوئیں.
شمعون عباسی نے جویریہ سے طلاق کے بعد مزید دو شادیاں کیں۔ حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی سے ان کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں، جس کے بعد انھوں نے تیسری شادی اداکارہ شیری شاہ سے کی۔
جویریہ عباسی نے ویڈیو میں صرف اپنے شوہر یا منگیتر کے ہاتھ کی فوٹو شئیر کی ہے. مزید اس حوالے سے انھوں نے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی.