Add Poetry

ہو عالم ایمان کو رمضان مبارک

Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

ہو عالم ایمان کو رمضان مبارک
ہر روح و انسان کو رمضان مبارک

اس ماہ خدا نے کیا نازل ہے نبی پر
نازل ہوا قرآن کو رمضان مبارک

آیا ہے نظر چاند تو رمضان کا ہی کل
آتے ہوئے مہمان کو رمضان مبارک

اجر ملےگااس کو رکھے گاجو بھی روضے
رمضان کی اس شان کو رمضان مبارک

ہم سب کے گناہوں کی رہی ہے ہو تلافی
اللہ کے احسان کو رمضان مبارک

نوید لے آیا ہے یہ نعمت سے نہیں کم
ہو اہل مسلمان کو رمضان مبارک

یہ ماہ تو رمضان ہے تو شان ہی رمضاں
شہزاد قدر دان کو رمضان مبارک

Rate it:
Views: 33
06 Apr, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets