گرمی کا توڑ، فالسے کا کھٹا میٹھا شربت.. منٹوں میں بنائیں اور 2 مہینے تک چلائیں

image

فالسے کا کھٹا میٹھا شربت نہ صرف پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ یہ گرمی کا خاص توڑ سمجھا جاتا ہے. جسم کو راحت پہنچاتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو فالسے کا شربت بنانے اور اسے دو مہینے تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے.

700 گرام فالسے کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں 2 گلاس پانی اور ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر ابالیں اور اتنا پکائیں کہ فالسے نرم ہوجائیں. اب اسے ٹھنڈا کر کے پانی سمیت گرائنڈ کر لیں. موٹے سوراخ والی چھلنی سے چھان کر پلپ الگ کر لیں. ایک پین میں پانی ڈالیں اور ایک بڑا چمچ بھر کر چینی ڈالیں. شیرہ بن جائے تو فالسے کا پلپ ڈال دیں. اب اس میں ایک چائے کا چمچ کالا نمک، سوڈیم بائی کاربونیٹ اور جامنی رنگ ڈال کر اتنا پکائیں کہ پلپ گاڑھا ہوجائے.

اس پلپ کو کانچ کی بوتل میں رکھیں اور بوتل کو لازمی خشک ہونا چاہیئے ورنہ شربت خراب ہوجائے گا. استعمال کے وقت بوتل نکالیں اور شربت گلاس میں ڈالیں. پانی اور برف ڈال کر پیش کریں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.