صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات کی تعریف

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے گرین پاکستان انیشیٹو ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور قومی و اقتصادی ترقی کیلئے یکساں جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ صدر مملکت کو گرین پاکستان انیشیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بریفنگ میں صدر مملکت کو جدید خطوط پر پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت، نہروں کی صفائی، آئی ٹی پر مبنی آپریشنز اور زرعی شعبے میں پانی کے موثر انتظام کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔

صدرِ پاکستان کو بریفنگ میں کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے زرعی مالز کے تصور اور ایگریکلچر اسمارٹ فارمز کے آپریشنز بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے صدر مملکت نے گرین پاکستان انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.