نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات

image

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان دیرینہ تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر لیو نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اعلیٰ معیار کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی اہمیت اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید تقویت دینے کی بھی تصدیق کی۔ سی پیک کے تمام منصوبوں بشمول ایم ایل-I کی اپ گریڈیشن، گوادر پورٹ اور قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) کو دوبارہ ترتیب دینے پر پیش رفت کو تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے شانگلہ حملے میں چینی ہلاکتوں پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں انسداد اور شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی منصوبوں، اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے لیو جیان چاو کو اس سال سیاسی جماعتوں کے سی پیک جوائنٹ کنسلٹیٹو میکانزم کے اگلے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.