آزاد کشمیر میں تحریک ختم ہو چکی، عوام کی باتوں کو غور سے سننا چاہیے: شہباز شریف

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’بعض لوگ آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک کی آڑ میں امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔‘ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اجتماعی کوششوں سے آزاد کشمیر میں جاری تحریک ختم ہو چکی ہے۔‘’میں کشمیری بہن بھائیوں سے ملنے جلد مظفرآباد جاؤں گا اور وہاں جا کر معاملات کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کروں گا۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے میری تفصیلی بات ہوئی ہے، وہاں کی حکومت نے احتجاج کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا۔‘’آزاد کشمیر میں جو تحریک شروع ہوئی تھی اُن لوگوں کے مطالبات ہم نے سنے، عوامی نمائندوں کی حیثیت سے عوام کی باتوں کو غور سے سننا بھی چاہیے۔‘وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ احتجاج کے دوران انسانی جانیں ضائع ہوئیں، ایک سپاہی شہید جبکہ کئی سپاہی اور شہری زخمی بھی ہوئے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’آزاد کشمیر کے معاملے پر تمام حکومتی اتحادیوں نے پیر کے روز اکٹھے ہو کر فوری طور پر فیصلے کیے۔‘وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کے لیے ہم نے فوری طور پر 23 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔‘پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وہاں کی حکومت کے درمیان پیر کو معاملات طے پا گئے جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ پیر کو جب مظاہرین ریاست کے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف بڑھنا شروع ہوئے تو وفاقی حکومت نے اچانک 23 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد کشمیر کی حکومت نے بجلی اور آٹا سستا کرنے کے علیحدہ علیحدہ نوٹی فیکیشن جاری کیے۔محکمہ خوراک کے نوٹی فیکیشن کے مطابق آٹے کی فی 40 کلوگرام قیمت دو ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی۔اس کے ساتھ ہی ریاست جموں کشمیر حکومت نے مظاہرین کے مطالبے پر بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کر دی گئی اور محکمہ بجلی و آبی وسائل نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق ’100 یونٹ تک بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ، 100 سے 300 یونٹس تک پانچ روپے جبکہ 300 سے زائد یونٹس کی قیمت چھ روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔‘’کمرشل استعمال کی بجلی ایک سے 300 یونٹس تک 10 روپے جبکہ 300 سے زائد یونٹس کی قیمت 15 روپے فی یونٹ ہو گی۔‘رینجرز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین دوران علاج دم توڑ گئے۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.