نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین وو شینگ لیانگ کی ملاقات

image

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن (سی ٹی جی) کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ (سی ٹی جی آئی) کے چیئرمین وو شینگ لیانگ نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مواقع کا ایک جائزہ پیش کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کروٹ اور جھمپیر سمیت پاکستان میں چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پاکستان میں نئی حکومت کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔ نائب صدر چائنہ تھری گارجز کارپوریشن نے پاکستان کے ساتھ چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کی مسلسل وابستگی کا اعادہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر میں کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جیسے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.