گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1381ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق، 1447زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

image

لاہور۔14مئی (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1381ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق، 1447زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1381ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں562 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،885 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں801 ڈرائیوز 65 کم عمرڈرائیور،470 مسافر اور 188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ320 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی درالحکومت331 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 103حادثات میں 113متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 83 حادثات میں 88 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپر رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.