سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پارلیمان بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کا بطور گورنر بلوچستان تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خوش آئند ہے ، پر امید ہوں کہ گورنر بلوچستان وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا آئینی کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گے۔

گورنر بلوچستان نے ان کے لئے نیک خواہشات پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر جانبدارنہ انداز سے چلانے پر سپیکر کے کردار کو سراہا ۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.