فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام سکول بسوں کی تعداد میں کمی نہیں کی گئی ، وفاقی وزیر تعلیم

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام سکول بسوں کی تعداد میں کمی نہیں کی گئی بلکہ سابق دور میں ناکارہ ہونے والی بسوں کی ازسر نو مرمت کر کے انہیں قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کے اسلام میں سکول بسوں کی بندش اور ان بسوں میں پنک بس پراجیکٹ میں تبدیل کرنے نیز وفاقی دارارلحکومت اسلام آباد میں خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تقرری نہ کرنے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بسیں کم نہیں کی جا رہیں بلکہ 20 بسوں کو مرمت کر کے تعداد مزید بڑھائی جا رہی ہے۔

توجہ مبذول نوٹس پر نوشین افتخار اور نزہت صادق کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سابق دور میں بہت سی بسیں مرمت نہ ہونے کی بنا پر کھڑی کر دی گئی تھیں، اب انہیں مرمت کر کے دوبارہ کار آمد بنایا جا رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں واقعی ایمرجنسی والی صورتحال ہے، وزیراعظم سے بھی بات کی تھی، اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی سمیت ہر پڑھے لکھے شخص کو چاہیے کہ جب بھی انہیں موقع ملے وہ لوگوں کو جا کر پڑھائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.