تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس کی سماعت 17 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا

image

اسلام آباد ۔14مئی (اے پی پی):تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس کی سماعت 17 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔سپریم کورٹ میں تلور کے شکار کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ 17 مئی 2024ء کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 2015ء میں سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ نظرثانی درخواستوں میں لارجر بنچ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.