بین الاقوامی ڈونرز کاغزہ کے لیے 2 بلین ڈالر امداد کا وعدہ

image

کویت سٹی ۔14مئی (اے پی پی):کویت میں بین الاقوامی ڈونرز کی کانفرنس میں غزہ کے لیے 2 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک چیریٹیبل آرگنائزیشن (آئی آئی سی او) اور اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ فنڈز دو سالوں میں متاثریں کوفراہم کئےجائیں گے اور اس مدت میں توسیع کا امکان ہو گا۔آئی آئی سی او کے جنرل منیجر بدر سعود الصمیط نے کہا، اس اقدام کو غزہ کی پٹی میں زندگی بچانے والی انسانی مداخلتوں میں مدد کے لیے کوششوں کو متحرک کرنے اور آبادی کی جلد بحالی کے امکانات کو سہارا دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

منیجر بدر سعود الصمیط نے کانفرنس کا اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ اس کا اطلاق پانچ مختلف امور پر کیا جائے گا جن میں زندگی بچانے والی مداخلتیں، پناہ گاہ، صحت، تعلیم، اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا شامل ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوتریش نے جنگ کو فوری طور پر روکنے، غزہ میں قید یرغمالیوں کی واپسی اور محصور فلسطینی علاقے میں انسانی امداد میں اضافے پر زور دیا۔انہوں نے ایک وڈیو خطاب میں کہا کہ میں اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام مغویوں کی غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد میں فوری اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ غزہ میں جنگ خوفناک انسانی مصائب، زندگیوں کی تباہی اور خاندانوں کو جدا کر دینے کا سبب بن رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو بے گھر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھو ک اور مصائب و آلام کا نشانہ بنا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.