شاہین آفریدی سے بدتمیزی، تماشائی کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

image

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جاری تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تماشائی کی جانب سے بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب شاہین آفریدی تماشائیوں کے قریب جا کر اںہیں آٹوگراف دے رہے تھے۔

فاسٹ بولر سے بدتمیزی کرنے والے تماشائی کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین آفریدی کو ایک تماشائی کے ساتھ غصے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہین آفریدی تماشائیوں کے قریب موجود تھے اور وہاں موجود ایک شخص سے  الجھ پڑے جس کے بعد انہیں ایک سکیورٹی اہلکار دوسری جانب لے گیا۔

اسی حوالے سے وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار تین تماشائیوں کو سٹیڈیم سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

Afghan fans confronted Pakistani cricket icon Shaheen Afridi, resulting in a verbal exchange.

Security personnel were swiftly alerted, leading to the removal of a suspicious individual from the premises. #IREvPAK pic.twitter.com/nO8oRtJxOc

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) May 13, 2024

سٹیڈیم سے نکالے جانے والے تماشائیوں میں سے ایک تماشائی نے افغانستان کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔    دوسری جانب اتوار کو ڈبلن کے کاسل ایونیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 194 رنز کے ہدف کو تین وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 78، محمد رضوان نے 75 جبکہ اعظم خان نے 30 رنز بنائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.