جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کوجاتا ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہود

image

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہودنے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شباز شریف کوجاتا ہے۔اتوار کو وزیراعظم یوتھ لون پروگرام سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔تمام قوم کو ہاکی کےاپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر نی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.