وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیرانجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی

image

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی علاقے انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی جو آج شب ہی بشکیک روانہ ہوں گے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انجنئیر امیر مقام بشکیک میں غیر ملکی طلبہ مخالف حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔انجنیئر امیر مقام پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، انکے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہوئی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائی جائے،مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو طلبہ پاکستان واپس آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر انکی فوری واپسی یقینی بنائیں،طلبہ اور والدین کے مابین روابط کو مسلسل برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.