افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک

image

کابل۔5مئی (اے پی پی):افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق افغانستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر موسیٰ اشہری نے میڈیاکو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ ہرات میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بارش کے طوفان اور سیلاب نے ہرات کے پڑوسی صوبے فراہ میں ایک اور صوبہ غور میں 2 افراد کی جان لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس اپریل میں طوفان اور سیلاب سے 70 سے زائد افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.