نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ’مکالو‘ سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئیں

image

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سر کر لی ہے۔

چین اور نیپال کے درمیان سرحدی علاقے میں واقع دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کی بلندی 8485 میٹر ہے۔

کوہ پیمائی کی پروموشن کے لیے کام کرنے والی پاکستان کی غیرسرکاری تنظیم الپائن کلب کے مطابق کوہ پیما نائلہ کیانی نے مکالو کو اتوار کی صبح سر کیا۔

دبئی میں رہائش پذیر نائلہ کیانی آٹھ ہزار فٹ سے بلند چوٹیوں کو گیارہ مرتبہ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

وہ دنیا کی پہلی کوہ پیما بھی بن گئیں جنہوں نے گزشتہ تین برس کے دوران آٹھ ہزار میٹر بلند آٹھ چوٹیاں سر کی ہیں۔

گزشتہ سال تک نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیوں کو سر کیا تھا۔

نائلہ کیانی مکالو سرکرکے تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:35 پر مکالو سر کی۔

نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو 11 بار سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے، مناسلو اور براڈ پیک سر کر چکی ہیں۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.