پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت لی، فائنل میں ترکمانستان کو شکست

image

پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت لی۔

جمعے کو اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف تین سیٹس میں فتح حاصل کی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ 21 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا، اس کے بعد دوسرا سیٹ بھی پاکستان نے 19 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا۔

ترکمانستان نے میچ میں کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 20 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا۔ پاکستان نے آخری سیٹ میں ترکمانستان کو 14 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دی۔

ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک سیٹ میں کامیابی حاصل کر سکی، اس طرح پاکستان نے یہ فائنل ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے جیت لیا۔

یہ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح تھی، اس میچ سے قبل پاکستان نے جمعرات کو ایران کو بھی تین ایک سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ترکمانستان، کرغزستان، افغانستان اور سری لنکا کو ہرایا تھا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.