دُھلے ہوئے کپڑوں میں اکثر بُو آجاتی ہے ۔۔ جانیئے دوبارہ دھونے کے بجائے صرف 10 روپے میں کیسے کپڑوں کی بدبو دور کریں ؟

image

اکثر واشنگ مشین میں کپڑے رکھنے سے اس میں بو آجاتی ہے، ایسا زیادہ تر تب ہوتا ہے جب آپ اس میں گیلے کپڑے رکھ دیں یا پھر کافی دنوں تک میلے کپڑوں کو نہ دھوئیں۔ مشین سے آنے والی یہ بدبو نہایت ناگوار گزرتی ہے اور کپڑوں میں بھی بَس جاتی ہے۔

اسلیئے آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے کپڑوں اور واشنگ مشین میں سے اسمیل یا بدبو ختم کرنے کا وہ آسان اور سستا طریقہ جو آپ کی یہ مشکل آسان کر دے گا۔ پھر چاہے آپ کی مشین آٹو میٹک ہو یا سادہ یہ دونوں صورتوں میں بھرپور کام کرے گا۔

مشین کی بدبو دور کرنے کا طریقہ:

آئیے آپکو اسٹیپ بائے اسٹیپ بتاتے ہیں

۔ سب سے پہلے مشین میں کپڑے ڈالیں۔

۔ اس کے بعد اس میں پانی بھریں۔ جس لیول تک بھرنا ہو۔

۔ اس میں سرف ڈالیں۔ اور اس کو چلا دیں سرف ذرا سا مکس ہو جائے تو ایک منٹ بعد ہی مشین کو روک دیں۔

۔ اب آپ کو وہ طریقہ استعمال کرنا ہے جس سے آپ کی مشین کی بو ختم ہوجائے گی۔ ایک پیالے میں پانی لیں اس میں 2 چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اس کو مکس کر لیں۔

۔ اب مشین میں وہ بیکنگ سوڈے والا پانی ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ یاد رکھیں بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر ہی ڈالنا ہے، ڈائریکٹ کپڑوں پر ڈالیں گی تو اس سے کپڑوں پر دھبے بھی پڑ سکتے ہیں اس لئے اس کو پانی میں ملا کر ڈالیں۔

۔ کپڑے دھل جائیں تو اپنی مشین کو خشک کر کے رکھ دیں۔ مشین کی بو بالکل ختم ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Washing Machine Ki Smell Kaise Dur Karen

Washing Machine Ki Smell Kaise Dur Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Washing Machine Ki Smell Kaise Dur Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.