ٹماٹر نہ ہو تو کھانا کیسے بنایا جائے؟ خواتین کے لیے بہترین ٹپ

image
آج کل ٹماٹر کی قیمت آسمانوں سے بات کرنے لگی ہے کہیں تو غلط نہ ہوگا۔ کئی لوگ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے ٹماٹر خریدنے سے محروم ہیں اور اس وجہ سے یقیناً اکثر خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی ٹپ بتانے جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ کو کھانے میں ٹماٹر کا استعمال کیے بغیر بھی وہی ذائقہ ملے گا جو ٹماٹر استعمال کرکے ملتا ہے۔

  • * اگر ٹماٹر نہ ہو تو آپ کھانے میں املی کا استعمال کرسکتی ہیں۔ کیونکہ ٹماٹر کی جس کھٹاس کی وجہ سے کھانا مزیدار بنتا ہے املی کا ذائقہ بھی تقریباً ویسا ہی ہوتا ہے اور یہ ٹماٹر نہ ہونے کی صورت میں کھانے کا ذائقہ برقرار رکھتی ہے۔

  • * ٹماٹر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خواتین سوچتی ہیں کہ اب کھانے کی گریوی کیسے بنائی جائے تو دہی کی بدولت ان خواتین کی یہ مشکل بھی آسان ہوجائے گی کیونکہ دہی میں مصالحے شامل کر کے سالن کی گریوی باآسانی تیار کی جاسکتی ہے۔ جس سے کھانے کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ 

  • * سردیوں میں شوربے والا سالن نہ بنایا جائے تو کھانے کا مزہ ادھورہ رہ جاتا ہے۔ لیکن شوربے کو گاڑھا کرنے کے لیے ٹماٹر اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر ٹماٹر ہی نہ ہو تو شوربے والا سالن بنانا ممکن نہیں۔ مگر آپ بھنی ہوئی براؤن پیاز کے ذریعے سالن میں موجود شوربے کو گاڑھا کرسکتی ہیں۔ اس کے لیے چند بیاز لے کر ان کو براؤن کرلیں اور چورا کر کے سالن میں ڈال دیں۔ شوربا خود ہی گاڑھا ہوجائے گا۔ 

You May Also Like :
مزید

Tamatar Ke Baghair Khana Banane Ka Tarika

Tamatar Ke Baghair Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tamatar Ke Baghair Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.