سیخ کباب کو ٹوٹنے سے کیسے بچائیں؟ شیف کباب میں ایسا کیا شامل کرتے ہیں جس سے ان کے کباب ٹوٹتے نہیں ہیں۔۔

image

بڑی عید آتے ہی گھروں میں مختلف پکوان بننے شروع ہوجاتے ہیں اور ان پکوانوں میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ڈش کباب ہے۔ کباب بہت قسم کے ہوتے ہیں پر عید پر سیخ کباب شوق سے کھائے جاتے ہیں پھر چاہے وہ چھوٹی دعوت ہو یا بڑی بار بی کیو پارٹی یہ ڈش ہر دل عزیز ہے۔

ایسے میں خواتین کو یہ فکر ہوتی ہے کہ کہیں ان کے سیخ کباب ٹوٹ نہ جائیں۔ آج ہم آپکو ایسی کچھ ٹپس بتائیں گے جس سے آپ کے سیخ کباب نہیں ٹوٹیںگے۔

۔ سیخ کباب بناتے ہوئے اگر اس میں آپ ڈبل روٹی کا بھیگا ہوا سلائس شامل کرلیں تو اس سے آپکے کباب نہیں ٹوٹیں گے۔ آپ سلائس پانی یا دودھ کسی میں بھی بھگا سکتے ہیں۔

۔ سیخ کباب کے مصالحے میں کارن فلاور ملانے سے بھی کباب نہیں ٹوٹتے ہیں کیونکہ یہ قیمے کو آپس میں جوڑ دیتا ہے۔

۔ سیخ کباب بناتے وقت یاد رکھیں کے کسی بھی قسم کا گلاؤ پاؤڈر یا پپیتا ہرگز استعمال نہ کریں ایسا کرنے سے آپکے کباب ٹوٹ جائیں گے۔

۔ جب بھی سیخ کباب بنانے ہوں تو قیمے کو کم از کم تین بارمشین میں پسوالیں اس سے آپ کے کباب بھی اچھے بنیں گے اور ٹوٹیں گے بھی نہیں۔

You May Also Like :
مزید

Seekh Kabab Banane Ka Tarika

Seekh Kabab Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Seekh Kabab Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.