سردی آگئی ! مگر گھر کو ہیٹر کے بغیر کیسے گرم رکھا جائے؟ چند آسان طریقے اپنائیں اور گھر کو گرم بنائیں

image
سردی آتے ہی لوگ اپنے گھر کو گرم رکھنے کے لیے الگ الگ طریقے اپناتے ہیں۔ جیسے کئی لوگ گھر کو گرم کرنے کے لیے ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں- لیکن یہ بجلی گیس کا خرچ تو بڑھا ہی دیتا ہے ساتھ آپ ٹھنڈا گرم لگنے کے باعث بیمار بھی ہوجاتے ہیں۔

ہیٹر کے بجائے اگر آپ اپنے گھر یا آفس کو قدرتی طریقوں سے گرم رکھ سکتے ہیں تو نہ اس سے آپ کا کوئی خرچہ ہوگا اور نہ ہی کوئی بیماری ہوگی۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جو آپ کے گھر اور دفتر کو گرم رکھنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

پردے

کھڑکیوں اور دروازوں سے ٹھنڈی ہوا گھر میں جلد داخل ہوتی ہے۔اس لیے سردیوں میں ٹھںڈی ہوا سے بچنے کے لیے گہرے اور موٹے فیبرک کے پردے لگائیں تاکہ ہوا گھر میں داخل نہ ہو- اور تیز کلر کے پردوں کا استعمال کریں جیسے کالا،نیلا، جامنی، براؤن ،لال، میرون رنگ کے پردے کمرے کی گرماہٹ کے لیے لگا سکتے ہیں۔

قالین و غالیچے

سردیوں میں سب سے زیادہ ٹھنڈ زمین سے لگتی ہے۔ اس لیے سردیوں میں فرش پر موٹے غالیچے یا قالین بچھائیں- کیونکہ یہ آپ کے اور بچوں کے پیروں کو ٹھنڈ سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر کی سجاوٹ اور خوبصورتی کو بھی بڑھاتے ہیں اور آپ کو بازار میں مختلف ڈیزائن کے غالیچے اور قالین آرام سے مل جائیں گے۔

پینٹ یا وال پیپر

سردی میں گھر کی دیواروں کا بھی کافی اثر پڑتا ہے۔ اگر گھر کی دیواروں پر ہلکے رنگ کا کلر ہوتا ہے تو گھر جلد ہی ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔اس لیے گھر کا رنگ تیز ہو تو آپ کا گھر گرم رہے گا- لیکن کلر کرانے میں زیادہ خرچہ ہوتا ہے اس کے لیے آپ تیز کلر کا وال پیپر بھی استعمال کرسکتے ہیں- جس کو لگانا نہایت آسان ہے اور اسے آپ خود بھی لگا سکتے ہیں اور یوٹیوب میں آپ کو اس کو لگانے کے طریقہ کار کی بےشمار ویڈیوز مل جائیں گی۔
You May Also Like :
مزید

Sardi Me Ghar Ko Garam Rakhne Ke Tarike

Sardi Me Ghar Ko Garam Rakhne Ke Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sardi Me Ghar Ko Garam Rakhne Ke Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.