پائے ہیک اور بو آنے کی وجہ سے مزیدار نہیں بنتے تو یہ نسخہ استعمال کریں اور پائے کی ہیک اور بو کو ختم کریں اور بنائیں ذائقہ دار پائے

image
پائے کھانے میں تو مزیدار ہوتے ہیں لیکن ان کو بنانے میں بہت محنت لگتی ہے۔ لیکن اتنی محنت کے باوجود اگر اس میں سے ہیک اور بو آئے تو یہ کھائے نہیں جاتے ہیں- اکثر خواتین اس بات سے پریشان ہوجاتی ہیں کہ پائے اچھی طرح دھونے کے باوجود یہ ہیک یا بو نہیں جاتی اور پائے میں ہلکے پھلکے بال وغیرہ بھی رہ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے مسئلے کا حل آپ کو بتاتے ہیں جس کے استعمال کے بعد یقیناً آپ کی یہ شکایت کسی حد تک کم ہوجائے گی۔

پہلا مرحلہ

  • * سب سے پہلے پائے کو سادے پانی سے ایک دو بار دھو لیں۔

  • * پھر ایک برتن میں پانی بھریں اور آدھا کپ سرکہ اس میں شامل کریں اگر پائے کی تعداد کم ہے تو سرکہ بھی کم ڈالیں گے۔ 

  • * سرکہ ملے پانی میں اب دھوئے ہوئے پائے ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ 

  • * اب سرکے والے پانی سے پائے نکال دیں اور چھنی میں ڈال دیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ 

دوسرا مرحلہ

  • * اس کے اوپر اب گیہوں کا آٹا چھڑکیں اور اچھی طرح پائے کو رگڑ رگڑ کر صاف کریں تاکہ کوئی گندگی یا بال وغیرہ رہ گئے ہوں تو وہ صاف ہوجائیں۔

  • * اس کے بعد سادے پانی سے اس کو دوبارہ دھولیں۔ 

  • * پائے بالکل صاف ہوجائیں گے اور نہ ان میں کوئی ہیک اور نہ ہی کوئی بو آئے گی۔ 

  • * اس طریقے سے پائے دھوکر بنائیں اور سردیوں میں گرما گرم اور مزیدار پائے کا لطف اٹھائیں۔ 

You May Also Like :
مزید

Payee Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika

Payee Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Payee Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.