فروزن پراٹھے بنانے اور فریز کرنے کا نہایت آسان طریقہ ابھی آزمائیں اور سحری کا مزہ کریں دوبالا تاکہ ہو وقت کی بھرپور بچت اور ملے نیا ذائقہ

image

رمضان میں سونے اور اُٹھنے کی ٹائمنگ تبدیل ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین کو سحری میں اُٹھنے میں دیر ہو جاتی ہے یا پھر زیادہ پراٹھے بنانے میں وقت لگ جاتا ہے اور سحری کا وقت کم رہ جاتا ہے۔

اب اس مسئلے کا آسان حل جان لیں اور بنائیں گھر میں بازار جیسے فروزن پراٹھے۔

ترکیب:

سب سے پہلے ایک برتن میں ایک کپ میدہ، نمک، چینی اور گھی کو مکس کرکے گرم پانی سے طرح آٹا گوندھ لیں۔

پھر اس برتن کو ایک پلاسٹک پیپر سے ڈھک کر آدھے گھنٹے تک رکھ دیں۔

اس کے بعد اس کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا لیں اور پھر ان کی روٹیاں بیل لیں۔

پھر جیسے گھی لگا کر رول بنا کر پراٹھا بنایا جاتا ہے ایسے بنا لیں۔

اب اس کو دوبارہ بیلیں اور پراٹھے کے سائز کا بنا لیں۔

جتنے چاہیں پراٹھے بنائیں اور پھر انہیں بٹر پیپر یا کسی پلین پلاسٹک بیگ پر ایک کے اوپر ایک رکھتی جائیں اور درمیان میں ایک ایک پراٹھا رکھیں اور فریز کر لیں۔

You May Also Like :
مزید

Paratha Freeze Karne Ka Tariqa

Paratha Freeze Karne Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Paratha Freeze Karne Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.