نمک کھانے میں ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانے میں نمک شامل نہ کیا جائے تو کھانے کا مزہ ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کی قیمت مہنگی تو نہیں ہوتی لیکن اس کے بتائے گئے یہ فائدے مددگار ضرور ثابت ہوتے ہیں۔
تیل کے چھینٹوں کو روکے
کھانا بناتے وقت فرائی ہونے والی اشیاﺀ سے تیل کے چھینٹے اڑتے ہیں جو آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ تیل میں تھوڑا سا نمک شامل کردیں تو تیل اڑے گا نہیں اور آپ کسی بھی چیز کو آرام سے فرائی کرسکتی ہیں۔
چولہے سے بھڑکنے والی آگ کو بجھائیں
اکثر خواتین کو کھانا بناتے وقت اس پریشانی کا سامنا رہتا ہے کہ چولہے سے اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ اگر بروقت اس میں نمک چھڑک دیا جائے تو آگ کے شعلوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔