لبِ شیریں ٹرائفل کبھی نہیں بنایا تو اس عید پر بنائیں میٹھے میں کچھ نیا اور مزیدار

image
اس عید کچھ نیا بنائیں اور گھر والوں کو خوشی سے کھلائیں جو کھا کر سب آپ کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔

تو لیں بناتے ہیں آج لبِ شیریں ٹرائفل جو بنے بھی جلدی اور آسانی سے لیکن کھانے میں اتنا رنگ برنگ ذائقہ دار کے دل خوش ہوجائے۔

ترکیب:

٭ ایک پیکٹ فالودے کی سویاں پانی میں ڈال کر ابال لیں اور فوری ٹھنڈے پانی میں ان کو بھگو دیں۔

٭ دو کلو دودھ میں آدھا کلو پاؤڈر والا دودھ ڈال کر ایک گھنٹے تک اچھی طرح پکائیں۔

٭ ایک پیکٹ کریم کو دودھ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ ایک چھوٹی پیالی میں ایک کپ دودھ اور آدھا کپ پاؤڈر دودھ ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ملائیں اور اس میں چار چمچ روح افزاء ڈال کر مکس کر لیں۔

٭ کیلے، سیب، امرود، انگور، فالسے، چیکو جو بھی پھل آپ کے پاس موجود ہے ان کو باریک کاٹ لیں۔

٭ سادا کیک یا کپ کیک بازار کے بنے ہوئے لے لیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

٭ ایک بڑے سرونگ پیالے میں کٹے ہوئے کیک کے ٹکڑوں کر اچھی طرح رکھیں ایک تہہ بنالیں۔

٭ پھر اس کے اوپر کٹے ہوئے پھل کی ایک تہہ رکھیں۔

٭ چاروں طرف روح افزاء والا دودھ ڈالیں۔

٭ ابلی ہوئی فالودے والی سویاں رکھیں۔

٭ کریم والا دودھ ڈالیں۔

٭ پھر پھل اور ڈرائی فروٹس ڈال کر ایک بار پھر روح افزاء اور کریم ڈال دیں۔

٭ لیجئیے مزیدار، رنگ برنگا سا لبِ شیریں ٹرائفل تیار ہے اب اس کو سروو کیجیے۔

You May Also Like :
مزید

Lab E Shireen Banane Ka Tarika

Lab E Shireen Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lab E Shireen Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.