کیڑے مکوڑوں نے سارا کچن گندا کردیا ہے۔۔ جانیں باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھنے کی کچھ ایسی ٹپس، جو ہر خواتین کو آزمانی چاہیئے

image

گھر میں کچن ایک ایسی جگہ ہے جو عورت کے سگھڑاپے کا بتاتی ہے، آیا وہ سلیقہ مند ہے یا نہیں۔ اسی لیئے اکثر لوگ جب آپ کے گھر آتے ہیں تو وہ بہانے سے کچن میں ضرور جاتے ہیں، اور اگر ایسے میں وہاں گندگی یا کیڑے مکوڑے ہوں تو آپ کافی شرمندہ ہوجاتے ہیں۔

کیڑے مکوڑوں کو کچن سے کیسے دور رکھا جائے؟

عمومی طور پر لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑے کھانے کی باقیات اور نمی کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اسلیئے اپنے باورچی خانے کو باقاعدگی سے صاف کریں، سطحوں کو صاف کریں، فرش کا جھاڑو پونچا کریں، اور برتن استعمال کرنے کے فوراً بعد دھو لیں۔

انٹری پوائنٹس کو سیل کریں:

دیواروں، الماریوں اور فرش کے کونوں، جہاں کہیں سے بھی کیڑے آپ کے باورچی خانے میں داخل ہو سکتے ہیں ان تمام دراڑوں یا خلاء کو بند کر دیں۔

کھانے کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کریں:

کیڑوں کو اپنے کچن کی طرف متوجہ ہونے سے روکنے کے لیے کھانا ایئر ٹائٹ کنٹینرز میں اسٹور کریں اور فریج میں رکھیں۔ اسکے علاوہ کھانا پکانے کے فوراً بعد فلور کو صاف کریں اور ہر چیز کو ڈھک کر رکھیں۔

قدرتی ریپیلنٹ استعمال کریں:

قدرتی ریپیلنٹ جیسے پیپرمنٹ آئل، تیز پتے اور کھیرے کے ٹکڑے، لال بیگ اور دیگر کیڑوں کو دور رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

چپچپے جال کا استعمال کریں:

چپچپا جال کاکروچ اور کیڑوں کو پکڑنے اور ان کی نگرانی کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

کوڑے دان کو صاف رکھیں:

کیڑے گند اور بدبو کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اسلیئے انہیں روکنے کے لیے اپنے کوڑے دان کو باقاعدگی سے صاف اور جراثیم سے پاک رکھیں۔

بورک ایسڈ استعمال کریں:

بورک ایسڈ ایک قدرتی کیڑے مار دوا ہے جسے کاکروچ اور دیگر کیڑے مارنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے دراڑوں اور سوراخوں میں چھڑکیں جہاں کیڑے چھپنے کا امکان ہو۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Saaf Rakhne Ke Tips

Kitchen Saaf Rakhne Ke Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Saaf Rakhne Ke Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.