اس میں کھانا بنانا مطلب اپنے ہاتھوں سے زہر کھانا ؟ کھانا کن برتنوں میں پکانا چاہیۓ جانیں

image

انسان کی صحت کا اور اس کی غذا کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ متوازن کھانا ہی صحت کے لیۓ ضروری ہوتا ہے مگر اس بات کا خیال بہت کم لوگ رکھتے ہیں کہ صرف متوازن غذا ہی صحت کے لیۓ ضروری نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کھانا کس برتن میں بنایا جا رہا ہے وہ بھی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے

کھانا بنانے کے برتنوں کے اثرات

عام طور پر کھانا بنانے کے لیۓ مختلف دھاتوں کا استعمال کیا جاتا ہے مگر اس حقیقت سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ ہر دھات میں کھانا بنانے کے صحت پر مختلف اثرات ہوتے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

چاندی

ماضی میں عام طور پر گھروں میں کھانا چاندی کے برتنوں میں پکایا جاتا تھا جو کہ اگرچہ آج کل کے دور میں تو ایک خواب ہو گیا ہے مگر ماضی میں زیادہ تر گھرانوں میں کم از کم پکانے کا برتن ضرور چاندی کا ہوتا تھا

چاندی جو کہ تاثیر کے حساب سے ٹھنڈی ہوتی ہے اس وجہ سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اس میں کھانا بنانے سے معدے کو ٹھنڈک ملتی ہے اس کے علاوہ چاندی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل دھات ہے جس سے جراثيم کا بھی خاتمہ ہوتا ہے

تانبا

تانبے کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ حرارت کا بہت اچھا موصل ہوتا ہے اس وجہ سے اس میں کھانا بہت جلدی پک جاتا ہے اس کے علاوہ تانبے میں جراثیم کش دھات ہے جس میں پکا کھانا زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرنے میں بہت مدد دیتا ہے

تانبے میں پکے کھانا کھانے سے معدے پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ تاہم ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ کھٹی چیزوں کو تانبے کے برتن میں نہیں پکانا چاہیے کیوں کہ اس سے اس میں تانبے کا ذائقہ مکس ہو جاتا ہے

سٹین لیس اسٹیل

اسٹیل آج کل کے دور میں سب سے عام استعمال ہونے والی دھات ہے جو کہ سب سے زيادہ استعمال کیا جاتا تے اور اس کا سب سے بڑا سبب ایک جانب تو اس کا بے ضرر ہونا ہوتا ہے دوسرا یہ قیمت میں بھی کافی کم ہوتا ہے اس میں کھانا پکانے سے نہ تو اس کے ذائقے پر کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی کوئی مثبت یا منفی اثر ہوتا ہے

تاہم اسٹیل کے برتن اگر پرانے ہو جائيں تو اس کے اجزا کھانے میں شامل کر نقصان کا سبب بن سکتے ہیں

المونیم

المونیم آج کل کے زمانے میں عام طور پر استعمال ہونے والی دھات ہے جس میں کھانا بنانے کا ٹرینڈ تیزی سے بڑھ رہا ہے کم وزن اور جلد گرم ہونے کے سبب المونیم میں کھانا بنانا بہت آسان ہوتا ہے

مگر اس کے لیۓ ضروری ہے کہ المونیم بہت اچھی کوالٹی کا استعمال کرنا چاہیۓ جو کہ مکمل طور پر پالش شدہ ہو کیوں کہ اگر اس کی پالش اترنے لگے تو المونیم کھانے میں شامل ہونے لگتا ہے اور نہ صرف کھانے کی لذت کو بگاڑنے کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کے زہریلے مادے کھانے کو بھی زہر آلود کر دیتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Khana Kis Bartan Me Banaye

Khana Kis Bartan Me Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khana Kis Bartan Me Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.