کپڑے استری کرتے ہوئے اکثر جل جاتے ہیں یا استری تیز ہونے کی وجہ سے کپڑا چپک جاتا جو آسانی سے صاف نہیں ہوتا, جس کی وجہ سے استری کا نچلا حصہ کالا ہوجاتا ہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے دوسرے کپڑوں پر نشان چھوڑنے کا سبب بنتا ہے.
آج ہم آپ کو استری پر لگی کالک صاف کرنے کا ایسا آسان اور سستا طریقہ بتا رہے ہیں جس سے آپ کی استری کی نچلی سطح بلکل صاف ہوجائے گی اور اس پر اسکریچ بھی نہیں آئیں گے.
استری صاف کرنے کا طریقہ:
آپ کو اس کے لئیے صرف ایک چیز درکار ہوگی جو ہے "سمندر کی جھاگ" یہ آپ کو درزی یا پنساری کی دکان سے با آسانی مل جائے گی
آپ نے کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے استری کو اچھی طرح گرم کرلینا ہے, جب وہ فل گرم ہوجائے تو بٹن بند کر کے پلگ نکال دیں
اب سمندری جھاگ کے ٹکڑے کو استری کے نیچے والے جصے پر رگڑنا ہے جہاں جہاں کالک چپکی ہوئی ہے, جیسے جیسے آپ رگڑتے جائیں گے ویسے ویسے کالک اترتی جائے گی
تھوڑی دیر میں آپ کی استری بلکل صاف اور چمک جائے گی اور اس پر کوئی نشانات بھی نہیں آئیں گے.
سمندر کی جھاگ پر جو کالک چپکی ہوگی اسے بھی آپ آسانی سے کھرچ کے نکال سکتے ہیں تا کہ وہ اگلی دفعہ کیلیئے کام آجائے.