سردی کے گرم کپڑوں سے اگر بد بو آرہی ہے تو ابھی یہ طریقے اپنائیں اور کپڑوں کی بدبو کو کریں آسانی سے ختم

image
سردیوں کی آمد ہوتے ہی گرم کپڑے نکال لیے جاتے ہیں تاکہ ٹھنڈ سے بچا جاسکے۔لیکن مسئلہ کی بات یہ ہوتی ہے کہ گرم کپڑے یا تو آپ کسی شاپنگ بیگ یا کسی ٹرنک کے اندر رکھتے ہیں ۔ ایک لمبے وقت تک یہ کپڑے بند پڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں جراثیم اور عجیب سی بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسے کارآمد طریقے بتاتے ہیں جن کو اختیار کر کے اپنے موسمِ سرما کے کپڑوں میں جراثیم اور بدبو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں-

پہلا طریقہ

یہ سب سے آسان، پرانا اور آزمودہ طریقہ ہے۔کپڑوں کو اچھی طرح جھاڑ کر دھوپ میں رکھ دیں یا ہینگر کی مدد سے ایسے مقام پر لٹکا دیں جہاں بھرپور دھوپ آتی ہو۔ بس اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ کپڑوں کو دھوپ اچھی طرح لگے تاکہ کپڑوں میں موجود جراثیم اور بو کا خاتمہ ہوجائے ۔

دوسرا طریقہ

  • *  سوئیٹر، جیکٹ، شال یا کوئی بھی گرم کپڑا ہو اس کو تہہ کریں اور ایک پلاسٹک شاپنگ بیگ میں ڈال دیں۔

  • * اب کپڑوں کی تعداد کے مطابق اس میں حسب ضرورت بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ساتھ ہی گھر میں موجود بچوں کی کھیلنے والی بال ڈال دیں۔

  • *  شاپنگ بیگ بند کر کے اس کو 5 منٹ کے لیے اچھی طرح ہلائیں ۔ جیسے کوئی چیز مکس کرتے ہیں۔

  • *  اب اس کو شاپنگ بیگ سے نکال کر دھوپ والی جگہ پر لٹکا دیں۔

  • *  دھوپ ختم ہونے کے بعد آپ دیکھیں گے تو ان گرم کپڑوں میں زرا بھی بو نہیں ہوگی۔

تیسرا طریقہ

  • *  یہ طریقہ کپڑوں سے بو ختم کرنے میں آپ کی کافی مدد کرسکتا ہے۔

  • * گرم کپڑوں کو پہلے اچھی طرح چھاڑ لیں۔

  • *  اب پرفیوم کو پانی میں ملا کر اسپرے بوتل کے ذریعے کپڑوں پر اسپرے کریں اور استری کرلیں۔

  • *  اب اس کو شاپنگ بیگ سے نکال کر دھوپ والی جگہ پر لٹکا دیں۔

You May Also Like :
مزید

Garm Kapry Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika

Garm Kapry Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Garm Kapry Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.