آپ بھی دھول مٹی سے پریشان ہیں؟ تو ان ٹپس پر عمل کریں اور دھول مٹی سے ہوجائیں محفوط

image
موسم کی تبدیلی کے باعث آج کل دھول مٹی میں اضافہ ہوگیا ہے جو نہ صرف ڈسٹ الرجی بلکہ مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اس کے علاوہ گھر میں یہ دھول مٹی داخل ہوکر خواتین کے کاموں میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔ یقیناً یہ مسئلہ آج کل آپ کے ساتھ بھی پیش آرہا ہوگا اور آپکو گھر کی صفائی بار بار کرنی پڑ رہی ہوگی ۔ ایسے موسم میں دھول مٹی کا خاتمہ تو نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن احتیاط ضرور کی جاسکتی ہے۔

آج ہم آپ کو اس کے لیے کچھ ٹپس بتاتے ہیں جس سے مٹی گھر میں داخل نہیں ہوگی اور نہ آپ ڈسٹ الرجی کا شکار ہوں گے۔

  • *  ۔ پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ گھر کی کھڑکیاں اور دروازیں بند رکھیں یا ان پر پردہ لگاکر رکھیں تاکہ مٹی دھول گھر کے اندر داخل نہ ہو اور پنکھے چلا کر رکھیں تاکہ آپکو اکسیجن کی کمی نہ ہو ۔

    ۔ گھر میں مٹی آجائے تو گیلے کپڑے کی مدد سے صفائی کریں اور فرش کو بھی پانی کی مدد سے صاف کریں اور دروازے کے باہر پانی کا چھڑکاؤ کردیں تاکہ مٹی اڑے نہیں ۔

  • * دوسرا طریقہ جس سے آپ الرجی سے خود کو محفوط رکھ سکتی ہیں بابر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

  • * تیسرا طریقہ یہ ہے کہ گھر میں موجود قالین کو کچھ دن کے لیے اٹھا لیں تاکہ اس پر مٹی نہ جمے یا تو پھر ویکیوم کلینر کی مدد سے اسکی صفائی کرتے رہیں اور گھر کے فرش، ٹیبل اور جہاں جہاں مٹی جم گئی ہے وہاں کی صفائی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس سے ڈسٹ الرجی کے چانسس بڑھ جاتے ہیں اور آپ اس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ڈسٹ الرجی کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی کا شکار ہونے کی صورت میں لہسن اور ادرک کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ یہ وہ سبزیاں ہیں جن کے اندر انفیکشن، موسمی وائرس اور الرجی سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Dust Se Bachne Ke Liye Tips

Dust Se Bachne Ke Liye Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dust Se Bachne Ke Liye Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.