کیا آپ کی بھی چھت اور دیواروں کا پینٹ ایسے خراب ہوگیا ہے اور ان میں بلبلے بن گئے ہیں؟ تو اس کو گھر میں ٹھیک کرنے کا طریقہ جان لیں اور ہزاروں روپے بچائیں

image
اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر کی دیواروں کے پینٹ میں بلبلے بن جاتے ہیں جبکہ کچھ دن بعد پینٹ پپڑی بن کر جھڑنے لگتا ہے۔ جس سے دیوار خراب ہوجاتی ہے اور بدنما لگنے لگتی ہے۔ ایسا صرف دیواروں کے ساتھ نہیں بلکہ کمروں کی چھت اکثر ایسے ہی متاثر دکھائی دیتی ہے۔ ایسی دیواریں اور چھت بری لگنے کے سبب گھر آنے والے مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔ لیکن کیا بھی کیا جائے اس کا کوئی حل نہیں ملتا اور پینٹ دوبارہ کرانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ اس کے بھاری بھرکم خرچے کی وجہ سے ان کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم اس کا حل لے آئیں ہیں اور آپ کو 2 ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ اس قسم کی دیوار کو خود گھر میں ہی ٹھیک کرسکتے ہیں۔

پہلا طریقہ

  • * جس دیوار کے پینٹ میں بلبلے بن گئے ہیں اس کا خراب ہونے کا انتظار نہ کریں اور شروع میں ہی بتائے گئے طریقے پر عمل کریں۔

  • * آن استری لیں اور اسکو میڈیم پر رکھیں۔ 

  • * دیوار پر جہاں بلبلے بن گئے ہیں اس کے اوپر ہلکے ہاتھوں سے دبا دبا کر آرام سے پھیریں۔

  • * اس کے بعد دیوار پر ہاتھ پھیریں تاکہ پینٹ فکس ہوجائے۔ 

  • * اس کے بعد دیوار پر ہاتھ پھیریں تاکہ پینٹ فکس ہوجائے۔ 

دوسرا طریقہ

  • * دیوار یا چھت پر جہاں جہاں بلبلے ہیں اس کو کسی نوکیلی چیز کی مدد سے رگڑیں اور ریگ مال کی مدد سے صاف کرلیں۔

  • * پھر اس پر پلاسٹر آف پیرس بناکر لگائیں جو کہ آسانی سے کسی بھی پینٹ کی دکان سے مناسب قیمت میں مل جائے گا۔ 

  • * جب یہ خشک ہوجائے تو اس پر خود پینٹ کرلیں۔

  • * اس سے زیادہ خرچہ نہیں ہوگا، دیوار اور چھت بھی ٹھیک ہوجائے گی 

You May Also Like :
مزید

Diwar Saaf Karne Ka Tarika

Diwar Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Diwar Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.