دم قیمہ بنانے کا ایسا آسان طریقہ کہ خوشبو سے گھر مہک جائے اور سب کہیں آج کیا بنایا ہے؟ آب بھی آج سحری میں دم قیمہ بنائیں

image

خواتین رمضان میں پریشان رہتی ہیں کہ آخر آج سحری میں کیا بنائیں، تو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے مزیدار دم قیمہ بنانے کی ایسی ریسیپی کہ جب آپ قیمہ بنائیں اور اسے دم پر لگائیں گی تو پورا گھر مہک اُٹھے گا۔

دم قیمہ بنانے کی ترکیب:

٭سب سے پہلے قیمہ اچھی طرح دھو کر اس میں پسا ہوا ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، ایک کپ دہی، چار چمچ کچے پپیتے کا پیسٹ، نمک، بھنی ہوئی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ، اور لیموں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹہ فریج میں میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

٭اب دار چینی، زیرہ، کالی مرچ، لال مرچ، الائچی اور لونگ کو اچھی طرح توے پر بھون لیں اور پھر اس کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

٭پھر میرنیٹ ہوئے قیمے کو پتیلی میں تیل گرم کر کے پکائیں اتنا کہ یہ گل جائے، اور اس پتیلی کے درمیان میں پیاز کے چھلکوں کے اندر کوئلے کا دہکتا ٹکڑا رکھ کر اس پر تیل ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ پھر ڈش میں نکال کر اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز ادرک ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کریں تیار ہے آپ کا مصالحے دار بھنا دم کا قیمہ۔

You May Also Like :
مزید

Dhuwan Keema Banane Ka Tarika

Dhuwan Keema Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dhuwan Keema Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.