چکن ہوگئی ہے سستی جلدی سے فریزر کرلو ۔۔ جانیئے سستی چکن کو فریج میں لمبے عرصے تک محفوظ بنانے 5 آسان طریقے

image

آج کل چکن کا گوشت بہت سستا ہو گیا ہے اب یہ ہر کسی کی پہنچ میں آ گیا ہے، مارکیٹ میں اس وقت مرغی کے گوشت کی قیمت 180 سے 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جسکے بعد ہر کوئی اپنے اپنے گھر میں فریزر کی شان بڑھانے کے لئے 5 5 کلو یا اس سے بھی زائد کلو مرغی لا کر رکھ رہا ہے تاکہ آگے آنے والے دنوں میں مرغی مہنگی بھی ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہ ہو کیونکہ فریزر تو بھرا پڑا رہتا ہے۔

محفوظ بنانے کے طریقے:

٭ سب سے پہلے تو آپ مرغی کا جتنا بھی گوشت خرید کر لے آئے ہیں، اس کو اچھی طرح صاف کرلیجیئے اور دھو کر پاک کرلیں۔

٭ ایک بات کا خیال رکھیں کہ تھوڑا سا پانی ابال لیں اور اس ابلے ہوئے پانی میں چکن کو ڈال کر چھوڑ دیں۔ 20 منٹ بعد نکال کر دھو لیں، اس طرح مرغی کے اندر موجود خون نکل جائے گا جراثیم مر جائیں گے۔

٭ دھونے کے بعد 10 منٹ کے لئے آپ اس کو ہلکا سا نمک لگا کر رکھیں اور پھر چاہیں تو ایک مرتبہ پھر پانی سے دھو کر اس کو تھیلی میں پیک کرلیں۔

٭ گوشت کی تھیلیاں بنائیں اور ہر تھیلی میں ایک عدد کڑی پتہ ڈال دیں۔

٭ گوشت کو ابال کر رکھنے سے یہ زیادہ دنوں تک محفوظ رہ سکتا ہے، لہٰذا آپ گوشت کو دھو کر اچھی طرح ابالیں اور پھر ٹھنڈا کرکے اس کی تھیلیاں بنا کر پیکٹ فریزر میں جما جما کر رکھ لیں، نہ فریزر کی زیادہ جگہ استعمال ہوگی اور نہ ہی گوشت خراب ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Ka Gosht Mehfooz Karne Ka Easy Tarika

Chicken Ka Gosht Mehfooz Karne Ka Easy Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Ka Gosht Mehfooz Karne Ka Easy Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.