عید اسپیشل ایلوویرا فیشل ہر جلد کے لیے خاص قدرتی تحفہ ابھی یہ فیشل کریں اور عید میں نظر آئیں حسین

image
ایلوویرا جلد کی خوبصورتی کے لئے اس قدر اہم ہے یہ تو آپ بھی جانتے ہی ہیں اور ہم بھی آپ کو مختلف قسم کے ایلوویرا بیوٹی نسخے بتاتے رہتے ہیں۔ اب کیونکہ عید قریب ہے تو آپ بھی ایلوویرا فیشل سے کریں اپنی جلد کو صاف اور نظر آئیں عید پر سب سے خاص۔

طریقہ:

٭ ایلوویرا کو اچھی طرح دھو لیں اس کے چھلکے اتار دیں اور اندر سے گودا نکال لیں۔

٭ ایلوویرا کے گودے کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس کا رس نکال لیں۔

٭ اب ایک پیالی میں تھوڑا سا ایلوویرا کا رس لیں اس میں ایک چمچ دودھ ڈال کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر مساج کریں۔ بعد میں گیلے کپڑے سے چہرہ صاف کرلیں۔

٭ ایلوویرا کے رس میں ایک چمچ چینی اور چاول کا آٹا ڈالیں پھر اس سے چہرے کی اسکربنگ کریں اور آہستہ آہستہ بیس منٹ تک مساج کریں تاکہ جلد نرم ملائم رہے پھر چہرے کو پانی سے دھو لیں۔

٭ ایلوویرا کے رس میں ایک چمچ شہد، ہلدی، لیموں کا رس، ایک چمچ دہی، گندم کا آٹا اور ملتانی مٹی شامل کر کے پیسٹ بنالیں پھر اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر لگاکر چھوڑ دیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

اچھے نتائج چاہتی ہیں تو اس فیشل کو روزانہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد انتہائی خوبصورت، خوشنما اور حسین ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Aloe Vera Facial Ka Tarika

Aloe Vera Facial Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aloe Vera Facial Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.