سعودی عرب نے خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت دے دی

image
ریاض: سعودی عرب نے خواتین کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دے دی ،حکومت نے اپنے اعلان میں کہا کہ یہ فیصلہ قدامت پسند ملک کی معاشی اور معاشرتی اصلاحات کے ایک وسیع پروگرام کی عملی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی خواتین کی فوج میں شمولیت کا یہ فیصلہ ریاست کے اندر خواتین کے حقوق میں اضافے کے اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے ، یہاں تک کہ سماجی حقوق کی تنظیمیں ریاض پر خواتین کارکنوں پر کریک ڈاون کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔

وزارت خارجہ نے ٹویٹر پر لکھا ، "بااختیار بنانے کا ایک اور اقدام ،" انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پرائیوٹ فرسٹ کلاس ، کارپول یا سارجنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکیں گی۔گذشتہ سال سعودی عرب نے خواتین کو اپنی سیکیورٹی فورسز میں شامل ہونے کا اختیار دیا تھا۔ مملکت کے آئینی حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متعدد اصلاحات کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق کو بڑھانا ہے

جس میں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر گاڑی چلانے اور بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی شامل ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرگرم کارکن لوجین ال ہتھلول سمیت متعدد معروف خواتین کارکنوں کی گرفتاری کی بھی نگرانی کی ہے۔تیل کے ذخائر سے مالامال ، یہ ملک اب اپنی معیشت کو تنوع بخش بنانے کے منصوبے کے تحت اپنا امیج بہتر بنانے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئےکام کر رہا ہے۔

News Source : GNN

You May Also Like :
مزید