سعودی خواتین سے شادی کیلئے کون سی شرط رکھ دی گئی؟ جانیں

image
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے شرائط کا اعلان کردیاگیا۔

عرب اخبار کی رپورٹ میں سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کےطور پرنافذ کی گئی ہے جس کےمطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔

دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروں میں 15 برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ ایسےاحکامات جاری کیے گئے ہیں اورسعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عمر کی حد کا تعین اس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے احکام کےمطابق خاتون کیلئے کم ازکم عمرکی حد 25برس مقرر تھی جبکہ خونی رشتوں کے حامل مرد کی عمر سعودی خاتون کے ساتھ شادی کیلئے عمر کی شرط سے مستثنیٰ تھے ۔

حال ہی میں سعودی عرب کےمحکمہ پاسپورٹ کی جانب سے’مقیم ‘ ویب سائٹ کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیا ورژن آن لائن کام کرانے میں صارفین کو مزید سہولت اورآسانی پیدا کرے گا۔

نیا ورژن صارفین کو آسان اور تیز کام کرانے کے مقصد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہےجس کی بدولت متعدد کام آن لائن گھر بیٹھے لیے جاسکتے ہیں۔

’مقیم‘ کی بدولت آسان کیے جانے والےنمایاں ترین کام یہ ہیں۔

پیشےمیں ترمیم، وزٹ ویزے میں توسیع، نقل کفالہ (ٹرانسفراسپانسر شپ)، کوائف کی تجدید اور مقیم غیرملکی کے اقامے کا حصول ہیں۔

اس سے قبل ’ھویۃ مقیم‘ کو اقامہ کہا جاتا تھا۔ جو کہ ابھی تک زبان زدعام ہے۔ اب اس کا نیا سرکاری نام ’ھویۃ مقیم‘ ہے۔

مقیم ویب سائٹ سے مدد لیتے ہوئے نجی امیگریشن ادارے اپنےغیرملکی ملازمین کےریکارڈز معلوم کرسکتے ہیں اور محکمہ پاسپورٹ سے متعلقہ تمام معاملات براہ راست انٹرنیٹ پر نمٹا سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ کسی وقت کے پابند نہیں رہے۔

News Source: Bol News

You May Also Like :
مزید